Featuredاسلام آباد

اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے

پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں

اسلام آباد: افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسدار نہیں کر رہا نہ ہی ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا کر رہا ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی مسلح افواج نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور پاکستان میں آزادانہ کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی متنبہ کیا تھا کہ اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی جائے گی۔

اسی حوالے سے آج وزیر دفاع نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان دوحا معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا۔

وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ 50،60 لاکھ افغانوں کو حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40،50 سال سے پناہ میسر ہے جبکہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close