Featuredدنیا

اسلامی دہشت گردی برطانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: برطانوی وزیر داخلہ

لندن: برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے اسلام پسند دہشت گردی اب بھی سب سے بڑا خطرہ ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ اسلام پسند دہشت گردی کو قومی سلامتی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک عوامی اجتماع پر داعش کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

سویلا بریورمین نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے اور یہ بالکل غیر متوقع ہوتی ہے، جس کا پہلے سے پتہ لگانا اور پھر تفتیش کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ اس قت بھی نسداد دہشت گردی فورسز کے پاس لگ بھگ 800 دہشت گردی سے متعلق براہ راست کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ 2022 میں دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لیے 169 گرفتاریاں کی گئیں۔

سویلا بریورمین کے مطابق اسلام پسند دہشت گردی اب بھی MI5 پر کیس لوڈ کا تین چوتھائی حصہ ہے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ بریورمین اس ہفتے انسداد دہشت گردی کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کرنے والی ہے اور ایسا عراق کے انسداد دہشت گردی کے سینیئر افسر کے اُس بیان کے بعد کیا جا رہا ہے جس میں انھوں نے داعش کی جانب سے برطانیہ میں حملے کی تیاری کا انکشاف کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close