خیبر میں تحصیل کمپاونڈ کے گیٹ پر خودکش دھماکے سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے
پشاور: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان خیبر پولیس کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں نور بہادر اور طیب شامل ہیں۔
حملے کے بعد سیکیورٹی ٹیموں نے جوابی کارروائی کی اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہی۔
سینیئر پولیس افیسر نے بتایا کہ باڑہ تحصیل پر دو خودکش حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی لیکن فوری جوابی کارروائی سے حملہ آوروں کو مار دیا گیا، برقت کارروائی سے حملہ ناکام بنایا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو تحصیل کمپاونڈ آفس کے مین گیٹ پر تعینات تھے۔ ریسکیو 1122
ترجمان ایچ ایم سی نے بتایا کہ خیبر باڑہ بازار میں دھماکا کے باعث 4 زخمیوں کو لایا گیا جس میں ڈیڈ بادی بھی شامل ہے، 4 زخمیوں میں 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ایک زخمی کو ایچ ایم سی، 3 زخمیوں کو مقامی اسپتال اور 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئیں۔ دھماکے سے عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص نیچے دب گیا، ریسکیو 1122 کی ہیوی مشینری موقع کی جانب روانہ کر دی گئی۔
واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پی اختر حیات نے کہا کہ دھماکا دو خودکش حملہ آوروں نے کیا، ایک حملہ آور نے فرنٹ گیٹ اور دوسرے نے عقب سے کمپاونڈ میں داخلے کی کوشش کی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔
آئی جی نے بتایا کہ حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔
نے 2 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک شدید زخمی کو ایچ ایم سی علاج کے روانہ کر دیا گیا۔