پنجاب حکومت نے عاشورہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نو اور دس محرم کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منائے جاتے ہیں، پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عاط تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عاشورہ کی تعطیلات میں تمام صوبائی سرکاری دفاتر 2 روز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی عاشورہ پر 9 اور 10 محرم الحرام کو چھٹیوں کا اعلان کرچکی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی بینک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔