Featuredسندھ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں، اسپیکر نے قائد حزب اختلاف کی نشست پر بٹھادیا۔ مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جلد نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آج (بدھ کو) ہی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر ایم کیو ایم کو جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی حمایت حاصل تھی۔

متحدہ اپوزیشن،کی جانب سے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کیا گیا جن کی تقرری کا اعلان اسپیکر سندھ اسمبلی نے کیا۔

رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ رعنا انصارکو پہلی خاتون۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا جو سب کو دے دیا جائے گا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس 2 اگست کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close