ملک بھر میں تیزی سے بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 48 پیسے کم ہو گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 288 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/8rtZjpJBAy#SBPExchangeRate pic.twitter.com/pr9rZimpa0
— SBP (@StateBank_Pak) July 26, 2023
مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.52 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی قدر 2 روپے کم ہو کر 292 روپے ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 317 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے، آسٹریلوی ڈالر 194روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 63 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے ہو گئی ہے۔