Featuredاسلام آباد

توشہ خانہ کیس؛آج گواہوں کی فہرست نہ دی تو حق ختم کردیں گے ، جج سیشن کورٹ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے کی ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری اورمرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل خالد یوسف نے کہا کہ وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،12 بجے تک کا وقت دیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نےکہا انہوں نے گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کرنی تھی، جج ہمایوں دلاورنےریما کس میں کہا آپ نے آج گواہوں کی فہرست نہ دی تو حق ختم کردیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close