Featuredپنجاب

نواز شریف اور آصف زرداری کا تمام نام اتحادیوں کے سامنے پیش رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم شہبازشریف نگران وزیراعظم کے معاملے پرمتحرک ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدرآصف زرداری اورنوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔ ۔

شہبازشریف اور آصف زرداری کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں اورنگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔دونوں میں آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقررکا عمل مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا۔

نوازشریف اورآصف زرداری نے تمام نام اتحادیوں کے سامنے پیش رکھنے پراتفاق کیا ہے۔اس کے علاوہ نگران سیٹ اپ کی تشکیل کا معاملہ جلد نمٹانے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا آج دوبارہ مشاورت کا امکان ہے۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بھی اپنے رفقاء سے مشاورت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close