Featuredسندھ

کراچی کے شہریوں پر بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج لگانے کا فیصلہ

  کراچی:  حکومت نے اہلِ کراچی کے بجلی صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے بلوں پر 1 روپے 52 پیسے سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اضافی سرچارج سے کراچی کے شہریوں پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

1.52 روپے کے اس سرچارج کا اطلاق ایک سال کے لیے ہوگا۔ بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لگایا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی  ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 15 اگست کو سماعت کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close