Featuredاسلام آباد

اتحادیوں نے شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا ویڈیو لنک پراجلاس ہوا۔تمام اتحادی رہنماؤں کا وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا ،ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اوراتحادی نے وزیراعظم شہبازشریف کو نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعظم شہبازشریف پراعتماد کا اظہارکردیا۔ اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیراعظم کے لئے نامزد کردیں۔

پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈرکے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی بھی منظوری دیدی۔

اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اوردیگررہنما نے شرکت کی۔اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی ویڈیو لنک پرشرکت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا،وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرم جوشی سے استقبال کیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close