Featuredدنیا

چین : شمال مشرقی صوبوں کو مزید بارشوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری

چین میں چھبیس جولائی سے جاری بارشوں نے کئی شہرڈبودئیے۔ سیلاب زدہ شمالی صوبے میں لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا جارہا ہے۔شمال مشرقی صوبوں کو مزید بارشوں کیلئے ریڈ الرٹ کردیا۔

سیلاب سے اب تک بائیس افراد ہلاک ہوچکے،سڑکوں پرگاڑیاں نہیں کشتیاں چل رہی ہیں۔کئی کئی منازل گہرے پانیوں میں ڈوبی ہیں۔ موسلادھاربارشوں کے بعد تاحد نظرپانی ہی پانی ہے۔31 دریاوں میں سیلاب سے پانی خطرے کا نشان عبورکرتے ہوئےشہروں میں داخل ہوگیا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں نے بیجنگ اورتیانجن میں تباہی مچارکھی ہے، جہاں بارش نے ایک سوچالیس سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر شہر ژیزو ہے۔ جہاں پانی کی سطح چھ میٹر تک بلند ہوچکی ہے

بارشوں،اورسیلاب نے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کا رخ کرلیا۔۔ بارشوں سے انفرا اسٹرکچرکو شدید نقصان پہنچا۔ سڑکیں اور پل بہہ گئے، کئی حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close