14 اگست کے قریب آتے ہی بازاروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے ملبوسات اور اشیا کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ پرچم والی شرٹ بچوں بڑوں میں مقبول ہوگئیں۔
انارکلی سمیت شہر کی دیگرمارکیٹوں میں سٹال سج گئے۔ پرچم ،جھنڈیوں اور یوم آزادی کے حوالے سے سامان کی خریداری میں تیزی اگئی۔ خریداروں میں بچے، بڑے سبھی شامل ہیں پاکستانی پرچم والی شرٹ بچوں اوربڑوں میں یکساں مقبول ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے 14 اگست کو ہمارا وطن عزیزآزاد ہوا تھا اپنی آزادی بھرپور انداز سے مناتے ہیں۔ بچوں کو خریداری کے ساتھ ساتھ آزادی کی اہمیت سے بھی اگاہ کر رہے ہیں۔
بچوں اوربڑوں کے ملبوسات میں پینٹ ،شرٹ ،شلوار،قمیض اجرک اورویسٹ کوٹ کا ٹرینڈ کافی زیادہ دیکھا جا رہا ہے خریداری کے لیے آنے والےکہتے ہیں پچھلے سال کی نسبت قمیتوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔