Featuredپنجاب

دالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی

نیب لاہورنے مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اصغراعوان کو گرفتارکرلیا ۔سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کے الزام ہے۔

نیب نے ملزم کو احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی کی عدالت میں پیش کیا ۔نیب نے موقف اختیارکیا کہ ملزم پرکروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔ ملزم نے سرکاری ٹھیکوں سے مبینہ کک بیکس وصول کیں جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔

قانون کےمطابق ملزم سہیل اصغراعوان سے دستاویزات سمیت دیگرچیزیں ریکورکرنی ہیں ۔ عدالت ملزم کاجسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئےملزم سہیل اصغرکا سولہ اگست تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close