Featuredخیبر پختونخواہ

پشاور علی مسجد خود کش دھماکے میں ملوث 8 سہولت کار گرفتار

پشاورعلی مسجد خود کش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔دھماکے میں ملوث 8 سہولت کار گرفتار کر لیے گئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سہیل خالد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے واقع سے لاتعلقی کا اظہارکیا تھا، تحقیقات کے مطابق ٹی ٹی پی علی مسجد واقع میں ملوث تھی،ملزموں سے خود کش جیکٹ، اسلحہ، آئی ای ڈی بنانے کا سامان بر آمد ہوا ہے۔ سہولت کاروں سے افغان سم ،جہارپمفلٹ اور دیگردستاویز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کامزید کہنا ہےکہ علی مسجد دھماکے کے حملہ آورخود کش افغانستان سے آیا جس کا نام انصار تھا،افغانستان کے صوبے ننگرھارمیں دھماکے کی منصوبہ بندی کی گئی،خود کش حملہ آورچار دن پہلے فیرقانونی طورپرپاکستان میں داخل ہوا،خود کش حملہ آور کا ہدف ایف سی تھی،وردی بھی برامد ہوئی ہے۔

باڑہ کمپاونڈ پرحملے میں ٹی ٹی پی ملوث تھی،تحقیقات کےمطابق باجوڑحملہ ٹی ٹی پی اور داعش نے مل کر کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close