Featuredدنیا

داعش جنگجوؤں کے شام صوبہ رقہ میں حملے ، 10 فوجی اہلکار ہلاک

داعش کے جنگجوؤں نے شام کے صوبہ رقہ میں اپنے سابقہ مضبوط گڑھ میں 10 شامی فوجیوں اور حکومت کے حامی جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے رپورٹس میں کہا کہ داعش نےشامی حکومت سےتعلق رکھنےوالی پوزیشنوں اور چوکیوں پر حملہ کیا، فوجی گاڑیوں اورمکانات کو آگ لگا دی۔

پیر کی شام کے حملے میں چھ فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

شامی سرکاری فوج رقہ صوبے کے جنوب اور مشرق میں دیہی علاقوں کو کنٹرول کرتی ہےجب کہ کرد جنگجو باقی علاقوں پر کنٹرول کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے داعش نے اپنے رہنما ابو الحسین الحسینی القرشی کی ہلاکت کا اعلان کیا تھاجس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ شمال مغربی شام میں جھڑپوں میں مارا گیا تھا۔

مارچ 2019 میں داعش نے شام میں اپنے زیر قبضہ آخری علاقے کو کردوں کی قیادت میں امریکی قیادت والے اتحاد کی حمایت سے کھو دیالیکن شدت پسند باقیات شام کے وسیع صحرا میں خفیہ ٹھکانوں سے مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہداف میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ حکومتی دستے،ایران نواز اور کرد زیرقیادت جنگجو شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close