Featuredاسلام آباد

اٹک جیل عملے سے عمران خان کے وکلاء کی ہاتھا پائی

راولپنڈی: اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 2 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج۔

مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 556 میں سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق وکلاء شیر افضل خان اور عمیر خان نیازی نے ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی، دونوں وکلاء جیل لاک اَپ ہونے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔
جیل پکٹ پر جیل لاک ہونے کا وکلاء کو بتایا گیا جس پر وکلاء مشتعل ہوئے اور جیل عملے سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close