Featuredپنجاب

اٹک جیل میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے اٹک جیل میں ملاقات کی۔

بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔

سابق وزیرِ اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل آئی تھیں۔

جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔

بشریٰ بی بی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچی تھیں، پولیس ناکے پر گاڑیوں کو آدھے گھنٹے تک روکا گیا تھا۔

پی ٹی آئی وکلاء شیر افضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز کو سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کا آرڈر دکھانے کے باوجود قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، شیر افضل مروت، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز اٹک جیل سے باہر ہی رہے۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا تھا کہ ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے سابق وزیر اعظم کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close