Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کا اتحادیوں کا اہم اجلاس طلب ، نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اتحادیوں سے نگراں وزیراعظم کے ناموں پر اہم مشاورت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں نگراں وزیر اعظم کے نام سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج رات اتحادی اور پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، جس کیلئے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان کو دعوت بھجوا دی گئی جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، ساجد میر، اویس نورانی کو بھی دعوت پر بلا لیا گیا ہے، ایمل ولی خان، عبدالمالک بلوچ، آفتاب شیرپاؤ بھی اجلاس و عشائیہ میں مدعو ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ الوداعی ملاقات کریں گے، ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں سے نگراں وزیروں کے ناموں پر اہم مشاورت بھی کریں گے، اتحادیوں کی مشاورت کے بعد وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close