نوازشریف کی وطن واپسی بہت جلد ہوگی،ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ماضی کی تمام زیادتی کا ازالہ ہوگا۔
ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا نواز شریف کی نااہلی 5سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ہوچکی، سابق وزیرعظم سیاست میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے۔
نواز شریف کی نااہلی کے سلسلے میں قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔جس میں نااہلی 5سال تک محدود کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے، پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے وہی وزیراعظم ہوں گے۔
بعض معتبر کالم نویس اور اینکرز لکھ رہے ھیں کی میاں نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر ھونگے۔ ان حضرات سے عرض ھے کہ MNS کی نااہلی 5سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ھو چکی ھے۔ اس سلسلے میں ایک حالیہ قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ھے جسمیں نااہلی 5سال تک محدود کر دی گئی ھے۔ قائد…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 12, 2023
اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ مانتے ہیں ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا،لیکن ہم نے ریاست بچائی،البتہ میں سمجھتا ہوں کہ ریاست بچ گئی توسب کچھ بچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ 16 ماہ مشکل حالات میں حکومت چلائی، اس دوران ایک روپے کا اسیکنڈل ہمارے خلاف نہیں آیا،آئندہ انتخابات ووٹ کوعزت دو کے نعرے پر لڑیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کس دورمیں میرے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، لیکن یہ بتائیں کہ مجھے کب اورکس موقع پررعایت دی گئی۔