انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگران وزیر اعظم بن گئے
انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم بن گئے۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی،صدرنے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت تعیناتی کی منظوری دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی pic.twitter.com/U8mGQXLZva
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 12, 2023
وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر نے انوارالحق کاکڑ کے نام پراتفاق کیا
نگراں وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکڑ کے نام پراتفاق ہوا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے انوارالحق کاکڑ کے نام پراتفاق کیا۔
اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے میڈیا ٹاک
اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف سے نشست ہوئی ہے، انوار الحق کاکڑ کا نام میں نے وزیراعظم شہبازشریف کو دیا تھا، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرکل حلف اٹھائیں گے۔ چھوٹے صوبے سے نگران وزیراعظم بنانے کا مقصد احساس محرومی کو دورکرنا ہے۔
وزیرِاعظم اورقائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدرپاکستان کو بھجوائی۔ وزیرِ اعظم نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون پرشکریہ ادا کیا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کی تصدیق
نگراں وزیراعظم کے تقررکا فیصلہ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹرانوار الحق کاکڑ کے نام پراتفاق کر لیا گیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا پہلا بیان
انوارالحق کاکڑ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے نامزد کرنے پراپوزیشن لیڈرکا مشکورہوں،بطورنگران وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دوں گا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکون ہیں
انوارالحق کاکڑکا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ انوارالحق کاکڑ2002 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا،ناکام رہے ۔ 2015 میں نواب ثناٗ اللہ زہری کی حکومت آئی تو اس میں ترجمان بلوچستان حکومت بنے۔
بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرانوارالحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے۔