Featuredتجارت

عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوںمیں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتے کے روز بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1914 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروںمیں فی تولہ سونےکی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونےکی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے پر مستحکم رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close