Featuredپنجاب

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی نیب کی حراست میں

 راولپنڈی : نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔

جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

نیب ٹیم نے چوہدری پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش کر دیا۔

جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیب نے عدالت سے چوہدری پرویز الہٰی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔

دلائل سننے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی بزرگ ہیں، اوپر لانے کے بجائے گاڑی میں وکالت نامہ پر دستخط کروائیں۔

دوسری جانب جیل انتظامیہ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الہٰی کو نظربندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کو 19 جولائی کو کیمپ جیل لاہور سے نکال کر اڈیالہ جیل پہنچایا گیا تھا۔

چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا تھا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ نے تھری ایم پی او کے تحت اپنی نظر بندی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close