ترجمان استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کے دونوں رنگ ہمارے ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آٸین پاکستان میں بسنے والے ہر فرد، ہر مذہب کے تحفظ کی ضمانت لیتا ہے۔ یہ کسی مذہب یا فرقے سے بڑھ کر پاکستان کا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جڑانوالہ جیسے واقعات سے بچنے کے لٸے کمیونٹی کلچر شروع ہونا چاہیے۔ سوشل گرومنگ جیسے پروگرامز مستقل بنیادوں پر شروع کرنے چاہئیں۔ مل جل کر رہنے کی سوچ کو پروان چڑھانا ضروری ہے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔