Featuredاسلام آباد

اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع سوسائٹیز کو ’’اسلام آباد‘‘ کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ’’اسلام آباد‘‘ نام کے استعمال سے روک دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نام کی تبدیلی سے یہ تاثر ختم ہوگا کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں موجود ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہاؤسنگ سوسائٹیز رجسٹریشن منسوخی کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اپنے ناموں سے لفظ اسلام آباد ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ سوسائٹیز کے خرچ پر قومی اخبارات میں اشتہار دیئے جائیں کہ یہ سوسائٹیز ’’اسلام آباد‘‘ کی حدود میں نہیں، عوامی آگاہی کیلئے اشتہارات مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مرکزی جگہوں پر چسپاں رہیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’’اسلام آباد‘‘ نام استعمال کرکے چالاکی سے عوام کو تاثر دیا جارہا ہے کہ سوسائٹیز اسلام آباد میں واقع ہیں۔

عدالت نےاسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی بھی کالعدم قرار دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close