Featuredاسلام آباد

ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

اداروں میں بغاوت پر اکسانے، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کی،ایمان مزاری کے وکیل نے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کا موبائل اور لیپ ٹاپ پولیس کے پاس ہے، ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات میں ایمان مزاری کے ساتھ 900 سے زائد نامزد ملزمان ہیں۔

جج ابوالحسنات نے استفسار کیاایمان مزاری پر الزام کیا ہے؟، وہ تو معلوم ہو۔ پراسیکیوٹر نے 10 روز کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست مخالف نعرے بازی اور تقاریر ہوئیں،ایمان مزاری کا فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے۔

دوران سماعت ملزم علی وزیر نے بتایا کہ جب جلسہ کیا تو نگران حکومت کی کال آئی کہ اسلام آباد میں جلسہ نہیں کرسکتے، ہمارے جلسے میں کوئی بھی غلط بات نہیں ہوئی۔

علی وزیر نے جج کو غلطی سے جناب اسپیکر کہہ دیا۔ وکیل صفائی نے کہا علی وزیر سابق ممبر قومی اسمبلی ہیں، اس لئے اسپیکر کہہ دیا۔ جج ابوالحسنات نے کہا کوئی بات نہیں، میں بھی سن رہا ہوں، آپ اسپیکر کہہ سکتے ہیں۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نےایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close