Featuredتجارت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 305 روپے کا ہوگیا، کرنسی ڈیلر

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی تاہم بعد میں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ایک وقت میں انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 2 روپے 22 پیسے کا اضافہ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر298 روپے کا ہوگیا تاہم بعد ازاں انٹر بینک میں ڈالر297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں ڈالربھی ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے مہنگا ہوکر 305 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ نگران حکومت کے 10 روز میں 8.64 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ صرف 7 کاروباری روز میں روپےکی قدر 3 فیصد گرگئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق یرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤبڑھ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close