Featuredسندھ

کراچی کے تاجروں نے بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کردیا

عوام دشمن پالیسیوں، ہوشربا مہنگائی کے باعث تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں

 کراچی: نگراں حکومت پروٹوکول سسٹم

کو ختم کرے اور اس پر بھاری اخراجات کو بند کیا جائے

کراچی کے تاجروں نے بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کراچی کی تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

کنوینر تاجر ایسوسی ایشنز ایکشن کمیٹی محمد رضوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں، ہوشربا مہنگائی کے باعث تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، کراچی کے تاجروں کا دوسرا احتجاج بدھ 23اگست کو ریگل چوک پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر عوام کے ساتھ مہنگائی کے دلدل میں دھنستے جارہے ہیں اور ادھار پر لیے گئے مال کی ادائیگیوں سے قاصر ہوگئے ہیں، تاجروں کی اکثریت اپنی بچت شدہ آمدنی استعمال کررہی ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ تاجر نادہندہ ہورہے ہیں اور اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ٹمبر مارکیٹ کے تاجر 23اگست کو بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کریں گے، ٹمبر مارکیٹ کے بعد کراچی کی دیگر مارکیٹس بھی بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت پروٹوکول سسٹم کو ختم کرے، پروٹوکول سسٹم پر بھاری اخراجات کو بند کیا جائے، قوت خرید متاثر ہونے سے تاجروں کی آمدنی 25فیصد، اخراجات 75فیصد ہوگئے، جب کاروبار نہیں ہوگا تو ٹیکسوں کی وصولیاں بھی ناممکن ہوجائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close