Featuredکھیل و ثقافت
پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی
ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان 20 اوورز میں 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 201 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
پاکستانی اوپنر فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز ہی بناسکے جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 61، شاداب خان 39، افتخار احمد 30، محمد رضوان 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
نسیم شاہ نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اسکے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 18 اور عظمت اللہ عمرزئی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔