کراچی: الیکشن 90 دن میں ہونے چاہیئے،عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے واضح کیا ہے کہ الیکشن 90 روز سے آگئے گئے تو ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن 90 دن میں ہونے چاہیئے، حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر نہیں کی جاسکتی، پیپلزپارٹی کا وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا۔
شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی صورت حال سنگین ہے۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں عام انتخابات بھی بروقت ہوسکتے ہیں۔