Featuredسندھ

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں پر پاکستان بھر میں عوام مسلسل تیسرے روز سراپا احتجاج ہیں

کراچی: بھاری بھرکم بلوں سے بلبلاتے عوام کی نظریں وزیراعظم ہائوس پر لگ گئیں۔

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں پر پاکستان بھر میں عوام مسلسل تیسرے روز سراپا احتجاج ہیں، عوام کی جانب سے ناصرف بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا گیا بلکہ حکومت سے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

کیا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بجلی کے بھاری بلوں پر کوئی ریلیف دے پائیں گے؟ بلوں سے بلبلاتے عوام کی نظریں وزیراعظم ہائوس پر لگ گئیں۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس کچھ دیربعد ہو گا جس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیز کے حکام بریفنگ دیں گے اور صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

پاکستان میں ایک جانب جہاں بجلی کے بلوں پر احتجاج کے بعد نگران وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی جاری ہے کہ پاکستان میں کون سے طبقات یا اداروں کو مفت یا کم نرخوں پر بجلی سمیت مراعات فراہم کی جاتی ہے۔

بھاری بھرکم بجلی بلوں کے خلاف آج چھٹی کے روز بھی عوام سڑکوں پر نکلے اور نگران حکومت سے بجلی سستی کرنے کے ساتھ ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close