Featuredاسلام آباد

ایمان مزاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد: ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بغاوت Comprar cialis generico barato en españa اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد ایمان مزاری کو رہا کردیا گیا تاہم انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر اور ایمان مزاری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیے گئے جس میں پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی اور تقریب کی فرانزک کروانی ہے۔
عدالت نے 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی بعد ازاں ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تاہم انہیں رہا کرتے ہی اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایمان مزاری کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا جس کے بعد ایمان مزاری نے پولیس وین سے وکیل کو ضروری ہدایات دیں۔

اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آیا ہے جس میں پولیس نے کہا ہے کہ ایمان مزاری کو تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close