Featuredاسلام آباد

بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

 اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے نیب عدالت میں پیش ہوئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے نیب عدالت میں پیش ہوئیں۔

بشریٰ بی بی اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ جہاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close