کراچی: پیٹرول پمپس کی مشینوں میں مقررہ نرخ سے زائد ریٹ فکس کردیے گئے ہیں
قیمت میں اضافہ کیے جانے کے بعد پیٹرول کے مقرر نرخ 305.36 روپے ہیں جب کہ پیٹرول پمپس پر 306.15 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے، پیٹرول پمپ کا عملہ اصل قیمت سے 79 پیسے زائد وصول کررہا ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 311.84 روپے فی لیٹر ہوئی ہے جب کہ پیٹرول پمپس پر 312.63 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے، اس طرح ڈیزل پر بھی 79 پیسے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔
پیٹرول پمپس مالکان کی من مانی اور اضافی قیمت وصول کرنے پر صارفین اور عملے کے درمیان تلخی کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
دوسری جانب پیٹرول پمپس منیجرز کا مؤقف ہے کہ اضافی پیسے ٹرانسپورٹ چارجز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔