Featuredکھیل و ثقافت

ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بھارت سےجیت کیلئے پاکستان کو 267 رنز درکار

ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

بارش کے باعث تیسری بار پاک بھارت میچ روک دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
میچ کے آغاز میں پاکستانی بولرز بھارتی بلے بازوں پر حاوی رہے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جب کہ 66 رنز کے مجموعی اسکور تک بھارت کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

بھارتی اوپنر روہت شرما 11، ویرات کوہلی 4، شیرس ایر 14 اور شبمن گِل 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم بعد میں آنے والے ایشان اور ہارڈیک پانڈیا کریز پر جم گئے اور اسکور کو کافی آگے لے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close