Featuredاسلام آباد

عجلت میں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جسے واپس لینا پڑے: نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں اس طبقے سے ہمدردری ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ پڑا ہے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں کے معاملے پر ہونے والی ہڑتال سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں کہا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال ہو۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے ہکا کہ ہمیں اس طبقے سے ہمدردری ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ پڑا ہے مگر ہم عجلت میں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جسے واپس لینا پڑے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی بحران اور بلوں کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ٹیم طویل اور قلیل مدتی حل تجویز کرے گی جس کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے جس کا نفاذ جلد نظر آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close