Featuredاسلام آباد
نگراں حکومت کا مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا پلان
ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ، ذرائع
اکتوبرمیں 300 یونٹ والے بل میں 3 ہزارروپے تک کمی ہوگی
مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کو نگراں حکومت نے ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی، اسکے علاوہ 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔