کے الیکٹرک صارفین پر مزید بجلی گرنے کی تیاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا کو بھجوا دیں
وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی وہیں کراچی کے شہریوں پر 4روپے 45 پیسے تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ عائد کرنے کی دوسری درخواست بھی دائر کی۔
وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا کو بھجوا دیں جس میں کہا گیا کہ 2022-23 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے اور پورے ملک میں بجلی کا ٹیرف یکساں رکھنے کے لیے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیئر میں اضافہ کیا جائے۔
دوسری درخواست میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے صارفین سے 1 روپے 48 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے کی ایڈجسمنٹ بھی وصول کرنے کی اجازت دی جائے، جو ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج کی مد میں وصول کی جائے گی۔
ٹیرف میں اضافے کی رقم اپریل، مئی اور جون 2023 کی ایڈجسمنٹ کے طور پر ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں وصول کی جائے گی۔