نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کے موقع پر کربلا میں 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین پہنچ گئے۔
عراقی حکومت کے مطابق اس سال کثیر تعداد میں زائرین نے نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑکے چہلم کے موقع پر روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔
پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے۔
پاکستان کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے یہ 3 روزہ کیمپ لگایا گیا ہے، کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیلِ امام حسین ؑ بھی سفارت خانے کی جانب سے لگائی گئی ہے۔
عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔