Featuredاسلام آباد

بعض عناصر نے عوام اور فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کی

پاک فوج اپنے نظم وضبط اوراعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے

شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے،پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد و یگانگت ہماراقیمتی اثاثہ ہے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےیوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حال ہی میں بعض عناصرنے عوام اورفوج کےمقدم رشتے پروارکرنے کی مذموم کوشش کی،افواج پاکستان نے بحیثیت ایک قومی ادارہ نہایت تحمل اورسمجھ داری سے اسے ناکام بنایا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے،پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد و یگانگت ہماراقیمتی اثاثہ ہے،پاک فوج عوام کی خواہشات اورامنگوں کا محور ہے،مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیرہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی وعسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے،یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،65 جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کوجرات اورپیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا،65 کی جنگ میں قومی اتحاد ویکجہتی کا عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا،اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اپنے نظم وضبط اوراعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے،ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرہ امتیاز ہے،پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہردم تیارہے،شہدا کی قربانیاں، غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں،مسلح افواج نے جس جانفشانی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں،باہمی تعاون سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close