Featuredدنیا

مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 632 ہوگئی

مراکش میں تاریخی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں

مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 632 ہوگئی جبکہ 329 افراد زخمی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ رباط، کاسابلانکا اور ایشوئیورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تباہ کُن زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھی تھیں جس کے بعد سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق مراکش میں تاریخی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلے مقامات اور سڑکوں پر گزاری۔

شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close