Featuredکھیل و ثقافت

ایشیاکپ سے بنگال ٹائیگرز کا سفر ختم

سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکا کی ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔

سدیرا سمراوکرما 93، کشال مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد اور حسن محمود نے 3، 3 اور شرف الاسلام نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔

بنگلادیش نے 258 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو بنگال ٹائیگرز کو اچھی اوپپنگ ملی اور 55 رنز پر پہلی وکٹ گری، اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

تاہم پھر توحید ہردوئی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 82 رنز کی اننگز کھیل کر وہ نمایاں بلے باز رہے، اس کے علاوہ مہدی حسن میراز 28، محمد نعیم کے 21 ، لٹن داس 15، شمیم حسین 5، کپتان شکیب الحسن 3 رنز بنا سکے۔

سری لنکا کے مہیش تھیکشنااور داسن شاناکا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close