Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ

صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کیمشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے خط میں قومی اسمبلی کے انتخابات کی بات کی ہے،صوبوں کی نہیں، اگر گورنرز صوبوں کے انتخابات کی تاریخ الگ دیں تو آئینی بحران پیدا ہوگا

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدراور گورنرز انتخابات کی الگ الگ تاریخ دیں تو انتخابات ایک ساتھ نہیں ہوسکیں گے۔صدرمملکت کے خط میں تاریخ کے معاملے پر کوئی سوال نہیں،تجویز دی گئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق صدر نے خط میں الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے رجوع کی تجویز دی ۔انکے کے خط کا جواب نہیں بنتا،صدر مملکت انتخابات کی تاریخ پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے میں آزاد ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں ریفرنس نہیں دائر کرے گا،عام انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close