Featuredپنجاب

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل کو مزید روکنا اب ممکن نہیں: پی ٹی آئی

نگران حکومت ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کی مجرمانہ حکومت ہی کی توسیع و تسلسل ہے

لاہور: پیٹرولیم قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے کر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جاے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل کو مزید روکنا اب ممکن نہیں۔

مجرموں کا گروہ داخلی امن کو آگ لگا کر انتشار و فساد کی راہ ہموار کرنے کے بجائے فوری انتخاب کروائے اور اقتدار منتخب حکومت کو منتقل کرنے کی ٹھانے۔

پی ٹی آئی ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لے کر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے۔ آئین و قانون کے بجائے ملک کو اپنی منشا کے تابع چلانے والوں کے پاس مزید تجربوں کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس تازہ اضافے سے مہنگائی کی تباہ کن لہر کی شدت بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں اور احمقوں نے معیشت کا جنازہ نکالا، نالائق اور برائے نام نگران عوام کو دفن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ امید تھی انوارالحق کاکڑ مجرموں کے وارث بننے کے بجائے کسی بہتر راہ کا انتخاب کریں گے، مگر نگران حکومت ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کی مجرمانہ حکومت ہی کی توسیع و تسلسل ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عوام کی قوت خرید سلب کرنے کے بعد یہ اضافہ ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتا ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں نگراں حکومت سے ناکام معاشی پالیسیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنے کا ظالمانہ سلسلہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close