Featuredاسلام آباد

بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے بجلی چوری کو روکنا ہوگا

اسلام آباد: حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے بجلی چوری کو روکنا ہوگا جو بجلی چوری کر رہا ہے اس کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لارہے ہیں، صارف کا جس کمپنی سے بجلی خریدنے کا ارادہ ہو وہ خریدے۔

چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگاواٹ ہے، این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے۔

اوور بلنگ پر انھوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلیے اسٹاف کیخلاف کارروائی اور پرائیویٹ سیکٹر کو لانا ضروری ہے۔ وسیم مختار نے مزید کہا کہ بجلی کے ریٹ کا فیصلہ عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close