کراچی: عوامی سطح کے احتجاج کو اب وسیع ہونا چاہیے، عوام سے کہتا ہوں کہ باہر نکلیں اور احتجاج کریں ، آج شارعِ فیصل اسٹار گیٹ پر احتجاج ہو گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نگراں حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرایا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے عوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے، غریب طبقہ کہاں جائے گا، نگراں وزیرِ خزانہ کو بتایا کہ کراچی میں 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ عوامی سطح کے احتجاج کو اب وسیع ہونا چاہیے، عوام سے کہتا ہوں کہ باہر نکلیں اور احتجاج کریں، ہم آج سے ہی احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت سے ہمیں توقع تھی لیکن یہ بھی ان سے ملے ہیں، اس وقت پورے ملک میں بے حد پریشانی ہے، جمہوریت کے نام پر چند لوگوں کو لا کر ہم پر مسلط کیا جاتا ہے۔