Featuredاسلام آباد

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق پولیس نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا

 اسلام آباد: شیخ رشید کے وکیل نے گرفتاری کی تصدیق کردی ، سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو دو بھتیجوں سمیت گرفتار کیا، انہیں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ سردار رازق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا۔

شیخ رشید کے وکیل نے بتایا کہ نہیں معلوم سابق وزیر داخلہ کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close