Featuredپنجاب

بجلی چوری کے مقدمے میں گواہی دینے والے لائن مین پر عدالت میں وکلا کا تشدد

 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ملازم عدالت میں بجلی چوری کے حوالے سے گواہی دینے گیا تو وکلا نے اُن پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ننکانہ میں بجلی چوری کے مقدمے میں گواہی دینے عدالت جانے والے لیسکو اہلکار و لائن مین محمد اسلم پر وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ کی عدالت میں تشدد کیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لائن مین محمد اسلم عدالت میں بجلی چوری کے حوالے سے گواہی دینے گئے تو عدالت میں محمد عمر تارڑ، بلال تارڑ اور منصور اشرف نامی وکلا نے اُن پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
ترجمان کے مطابق پولیس اہکاروں نے مداخلت کرکے لیسکو اہلکار کی جان بچائی۔ بعد ازاں ملزمان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close