Featuredتجارتسندھ

ڈالر کی قدر کم ہونے کا رجحان برقرار

کراچی: کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی روپے کے مقابلے میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے مارکیٹ کا آغاز ہوا اور ڈالر 99 پیسے کی کمی سے 291 روپے 78 پیسے کی سطح پہنچا، بعد ازاں ڈالر کی قدر کم ہونے کا رجحان برقرار رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قیمت ایک روپے 37 پیسے کی کمی سے 291 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچی۔

مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر ایک روپے ایک پیسے کم ہوکر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے پچاس پیسے کمی کے بعد 293 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز حصص بازار میں 129 پوائنٹس کی تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 46000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا اور 46331 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں 82 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 46284 پوائنٹس کی سطح پر پہلا سیشن ختم ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close