Featuredاسلام آبادتجارت

نیپرا نے بجلی صارفین کو زوردار جھٹکا دے دیا

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی، اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجٹٹ٘منٹ کی مد میں بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
ںیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء – 2023ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close