Featuredاسلام آبادتجارت

پاکستان کو امیر طبقے پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنا ہوگا

بجلی پیدا کرنے والے بہت زیادہ منافع لے رہے ہیں

اسلام آباد: پاکستان میں سالانہ 15 کھرب روپے ٹیکس جمع ہوسکتا ہے ، پاکستان کو امیر طبقے پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنا ہوگا

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجے بن حسین نے اسلام آباد میں روشن مستقبل کے عنوان سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انسانی وسائل جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، پاکستان تمباکو سمیت سماجی طور پر نقصان دہ اشیا پر ٹیکس بڑھائے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 7.2 کھرب کی بجائے 14 سے 15 کھرب روپے وصولی ہو سکتی ہے، ٹیکسوں کی شرح میں 3 فی صد اضافے کیلیے رئیل اسٹیٹ اور زراعت پر ٹیکس لگایا جائے، طویل المدتی ٹیکس وصولی جی ڈی پی کے 9.6 فی صد ہو سکتی ہیں۔پاکستان کو امیر طبقے پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ نظام سے بجلی پیدا کرنے والوں کو بہت زیادہ منافع مل رہا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں غیر مستعدی اور بدانتظامی سے نقصانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close